مچھ سے مسلح افراد کے ہاتھوں 3 کانکن اغوا

111

مسلح افراد نے کان پر حملہ کرکے وہاں موجود تین کانکنوں کو اپنے ہمراہ لے گئے۔

مچھ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان سے تین مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اغوا کیے گئے مزدور کان کنی کے کام میں مصروف تھے کہ اچانک مسلح افراد انہیں اسلحے کے زور پر گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مغوی مزدوروں کی بازیابی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ اغوا کاروں کی تلاش کے لیے مختلف راستوں پر ناکے قائم کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے مذکورہ علاقے میں اس سے قبل بھی کوئلہ کانوں کے ٹھیکیداروں اور مزدوروں کو اغواء کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید کاروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے-