بلوچستان کے ضلع مستونگ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بدھ کی شام مسلح افراد تعمیراتی کمپنی کے 9 اہلکاروں کو اپنے ساتھ لے گئے۔
دریں اثناء قلات کے علاقے منگچر میں کوئٹہ، کراچی مرکزی شاہراہ پر مسلح افراد نے ناکہ بندی کرتے ہوئے گاڑیوں کی تلاشی لی۔
علاقائی ذرائع کے مطابق یہ ناکہ بندی ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی جبکہ اس دوران فائرنگ و دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی۔
مستونگ واقعے کے بعد پاکستانی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
مستونگ پولیس انتظامیہ کے مطابق اغوا کیے گئے افراد کا تعلق پنجاب اور سندھ سے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق مذکورہ افراد ایک سرکاری منصوبے پر کام کر رہے تھے، جہاں مسلح افراد نے گھیراؤ کر کے انھیں تحویل میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
تاہم حکام نے واقعے میں ملوث اغواکاروں کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔