لسبیلہ: کوچ اور ٹرک میں تصادم، 6 جاں بحق،17 زخمی

122

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق جبکہ سترہ زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی لسبیلہ کے مطابق مسافر کوچ پنجگور سے کراچی جارہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے زیرو پوائنٹ کے قریب ٹکرا گئی، زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں ایمبولینسز کے ذریعے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، جسے پولیس کی مدد سے بحال کر دیا گیا