بلوچستان کے علاقے قلات میں پاکستانی فورسز کو بم دھماکے میں نشانہ بنانے کے بعد مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
قلات کے علاقے جوہان میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے پیدل اہلکاروں کو گذشتہ روز اس وقت بم دھماکے میں نشانہ بنایا جب وہ علاقے میں پیش قدمی کر ررہی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ بعدازاں گذشتہ شب مسلح افراد نے اسی علاقے میں فورسز اہلکاروں پر حملہ کیا جس میں فورسز کو مزید جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا اور فورسز واپس ہونے پر مجبور ہوگئے جبکہ حملہ آوروں نے فورسز کے چھوڑے جانے والا اسلحہ اپنی تحویل میں لیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق آج صبح تین گھنٹوں سے زائد علاقے فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔