بلوچستان کے علاقے قلات میں مسلح افراد نے دو مختلف مقامات پر پاکستانی فورسز کو حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔
قلات کے شیخڑی، مورگند میں پاکستانی فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے، حملہ دیر تک جاری رہا جہاں علاقہ مکینوں نے شدید فائرنگ و دھماکے کے ساتھ کیمپ سے دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا۔
دریں اثناء قلات ہی کے علاقے شاہ مردان میں پاکستانی فورسز کو نامعلوم مسلح افراد حملے میں نشانہ بنایا جس میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔
حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم علاقے میں بلوچ آزادی پسند متحرک ہیں۔
خیال رہے آج صبح ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ کے علاقے رونگان، ریکو میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ حملہ آور جائے وقوعہ سے اہلکاروں کے ہتھیار بھی ساتھ لے گئے۔
یہ واقعات ایسے موقع پر سامنے آئے ہیں کہ گذشتہ روز ضلع کھچی کے شہر بھاگ ناڑی میں بلوچ آزادی پسندوں نے شہر کا کنٹرول کئی گھنٹوں تک اپنے پاس رکھا اس دوران لیویز و پولیس تھانوں، تحصیل آفس سمیت دیگر سرکاری عمارتوں کو بھی قبضے میں لیا گیا جبکہ اہلکاروں کا اسلحہ بھی تحویل میں لیا گیا۔
بھاگ ناڑی شہر کو کنٹرول میں لینے کی ذمہ داری یونائیٹڈ بلوچ آزادی (یو بی اے) نے قبول کی ہے۔


















































