قلات: نوجوان کے اغواء کے خلاف شٹر ڈاؤن، کوئٹہ کراچی شاہراہ بند

75

قلات کے علاقے منگچر سے نوجوان کے اغواء کے واقعے کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی، جبکہ مظاہرین نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر ہر قسم کی ٹریفک معطل کردی۔

مظاہرین کے مطابق، گزشتہ شب رحیم مارکیٹ سے عنایت اللہ لہڑی نامی شخص کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا تھا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جب تک مغوی بازیاب نہیں ہوتا، احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا۔

شاہراہ کی بندش کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کئی گھنٹوں سے ٹریفک جام کی صورتحال برقرار ہے۔