قلات اور گورکوپ آئی ای ڈی حملوں میں قابض فوج کے 3 اہلکار ہلاک کئے۔بلوچ لبریشن آرمی

1

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے قلات اور کیچ میں مختلف آئی ای ڈی حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بناکر جانی نقصانات سے دوچار کیا۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قلات کے علاقے گراپ میں قابض پاکستانی فوج کے پیدل اہلکاروں کو اس وقت ایک ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ اپنے پوسٹس پر راشن پہنچانے کی کوشش کررہے تھے، دھماکے کے نتیجے میں قابض فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ روز بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے گورکوپ میں میانی کلگ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے قافلوں کیلئے کلئرینس میں مصروف بم ڈسپوزل یونٹ کے پیدل اہلکاروں کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں قابض فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

جیئند بلوچ نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔