صغیر بلوچ اور اقرار بلوچ کی بازیابی کے لئے آواران میں احتجاج

33

صغیر بلوچ اور اقرار بلوچ کی بازیابی کے لیے ان کے اہل خانہ کی جانب سے ریلی نکالی گئی اور حکام کو 15 روز کی مہلت دے دی۔ اہل خانہ نے کہا ہے کہ اگر ان کی بازیابی اس مدت میں نہ ہوئی تو وہ احتجاجوں کی شدت بڑھا دیں گے۔

احتجاج کے دوران اہل خانہ کا کہنا تھا کہ مقامی ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اور رکنِ اسمبلی (ایم پی) نے انہیں کہا کہ وہ بالکل بے اختیار ہیں اور اس معاملے میں کچھ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب انہوں نے ضلعی سطح پر احتجاج کا اعلان کیا تو فوجی حکام کے بعض اہلکار کرنل، میجر اور برگیڈئیر کی طرف سے احتجاج نہ کرنے کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔

اہل خانہ نے واضح کیا کہ اگر اس مدت میں صغیر بلوچ اور اقرار بلوچ بازیاب نہ کیے گئے تو وہ اپنے احتجاجی پروگرامز میں مزید شدت لائیں گے۔

ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے اور بازیابی تک پیچھا نہ چھوڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔