سندھ کے علاقے شکار پور میں جعفر ایکسپریس کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا شکارپور کے نواحی گاؤں سلطان کوٹ کے قریب ریلوے پٹڑی پر ہوا جس کے نتیجے میں راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ دھماکا اس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس سلطان کوٹ سٹیشن سے گزر رہی تھی۔ دھماکے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔
دھماکے کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچ ریپبلکن گارڈز (بی آر جی) نے قبول کرلی ہے۔
بی آر جی کے ترجمان دوستین بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے ٹرین کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب اس میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکار سفر کررہے تھے۔ دھماکے میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
ترجمان نے کہا کہ بی آر جی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔