سرمچاروں نے بھاگ ناڑی شہر کا کنٹرول سنبھال لیا۔ یو بی اے

141

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے مختصر بیان میں بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے بھاگ ناڑی میں حملوں اور شہر پر کنٹرول کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان مزار بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے ضلع کچھی کے تحصیل بھاگ ناڑی شہر کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سرمچاروں نے شہر میں واقع بینک، لیویز تھانہ اور پولیس تھانہ سمیت اہم سرکاری تنصیبات کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد نذر آتش کیا، جبکہ مرکزی داخلی راستوں پر ناکہ بندی کر کے گھنٹوں تک شہر میں گشت کیا ہے اور قابض فوج سے جھڑپیں جاری ہیں۔

مزار بلوچ نے مزید کہا ہے بھاگ ناڑی حملوں کے حوالے تفصیلی بیان جلد جاری کیا جائے گا۔