سبی میں قابض پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بی آر جی

124

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 16 اکتوبر کو بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے سبی اور بختیار آباد کے درمیان واقع شہر دوسا لاشاری کی مرکزی شاہراہ پر گھات لگا کر قابض پاکستانی فورسز پر حملہ کیا۔ اس حملے کے نتیجے میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے، گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پولیس اور لیویز کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ رات کے وقت گشت کرنے سے گریز کرے؛ ورنہ اپنے نقصان کی ذمہ دار خود ہونگے۔

ترجمان نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ ریپبلکن گارڈز (بی آر جی) قبول کرتی ہے اور ہماری کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔