بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں حالات بدستور کشیدہ ہے۔ فورسز بھاری نفری مختلف علاقوں میں پیش قدمی کررہی ہے جبکہ علاقے میں بجلی، مواصلات و دیگر انتظامات بری طرح متاثر ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فوج کی جانب سے زہری کے علاقے نورگامہ میں ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس میں چار افراد جانبحق ہوئے ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق جانبحق ہونے والے عام افراد ہیں جو فصلوں کے قریب بیٹھے ہوئے تھے کہ ڈرون حملے کا نشانہ بنیں۔
خیال رہے پاکستان فوج کی جانب سے اس سے قبل زہری کے دو مختلف مقامات کو جیٹ و ڈرون بمباری میں نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر سات افراد جانبحق اور پانچ افراد زخمی ہوئے تھے، جانبحق افراد میں خواتین بھی شامل تھیں۔