بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے زہری میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو ایک بم دھماکے میں نشانہ بنا کر نقصانات سے دوچار کردیا۔
ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 6 اکتوبر کو ایک بجے کے قریب زہری میں گزان، کوچو کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے پیدل اہلکاروں کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں قابض فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک اور مزید تین زخمی ہوگئے۔
آخر میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔