زامران میں قابض پاکستانی فوج کیلئے رسد پہنچانے پر مکمل پابندی عائد کی جاتی ہے – بلوچ لبریشن آرمی

96

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کولواہ، زامران اور بلیدہ میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج، اس کی رسد گاڑی اور ایک آلہ کار کو نشانہ بنایا ہے۔ زامران میں ہم قابض فوج کیلئے راشن اور دیگر رسد پہنچانے پر مکمل پابندی عائد کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ کولواہ کے علاقے ڈنڈار میں ہمارے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے پیدل اہلکاروں کو اس وقت ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب قابض فوج کے نو اہلکار ایک جگہ جمع تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں قابض فوج کے تین اہلکار موقع پر ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ بلیدہ میں ہمارے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کی تشکیل کردہ نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے دادین ولد یلان کو اس کے ٹھکانے پر حملہ کرکے ہلاک کردیا۔ یہ آلہ کار قابض فوج کے پیرول پر تھا اور فوجی ایماء پر علاقے میں مسلح جھتے کے ہمراہ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ، گھروں پر چھاپوں، جبری گمشدگیوں اور جارحیت میں قابض فوج کی سہولت کاری میں ملوث تھا۔

انہوں نے کہاکہ اسی طرح زامران کے علاقے صابونی میں ہمارے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کیلئے سامان لیجانے والی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ ہمارے سرمچاروں نے انسانی نقصانات سے بچنے کیلئے گاڑی کے پچھلے حصے کو نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہاکہ ہم نے یہ بھی مشاہدہ کیا ہے کہ زامران میں بعض پرائیویٹ گاڑی مالکان لالچ میں آکر قابض فوج کیلئے رسد پہنچانے میں ملوث ہیں، جو براہِ راست قابض فوج کی سہولت کاری کے زمرے میں آتا ہے۔ بلوچ لبریشن آرمی واضح کرتی ہے کہ زامران میں قابض فوج کیلئے راشن اور دیگر رسد پہنچانے پر مکمل پابندی عائد کی جاتی ہے۔

مزید کہاکہ اس سے قبل ہم نے نقصانات سے بچنے کیلئے اپنے حملوں کی شدت کم رکھی، تاہم اب ہمارے سرمچاروں کو قابض فوج کی سہولت کاری میں ملوث گاڑیوں کو براہِ راست نشانہ بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

آخر میں کہاکہ بی ایل اے یہ واضح کرتی ہے کہ قابض فوج کی سہولت کاری میں ملوث افراد اپنے جانی و مالی نقصانات کے خود ذمہ دار ہوں گے۔