خاران: پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر حملہ، ہلاکتوں کی اطلاعات

142

بلوچستان کے ضلع خاران میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

فورسز پوسٹ کو خاران کے علاقے گرک میں ڈیم کے مقام پر نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی بڑی تعداد نے مختلف اطراف سے بیک وقت فورسز پر حملہ کیا جہاں دیر تک دھماکوں کیساتھ فائرنگ کی آواز سنی گئی۔

حملے کے نتیجے میں متعدد اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستانی فورسز پر بلوچستان میں ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے۔ گذشتہ روز بالگتر کے علاقے میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے فورسز کیمپ پر حملہ کرکے اس پر کنٹرول حاصل کیا۔

بالگتر حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی ہے تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔