خاران حملے میں قابض پاکستانی فوج کے 5 اہلکار ہلاک کئے – بلوچ لبریشن آرمی

221

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج خاران میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنا کر نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے خاران کے علاقے گرک میں ڈیم کے قریب قائم قابض پاکستانی فوج کی پوسٹ پر بیک وقت دو اطراف سے حملہ کیا۔ سرمچاروں نے خودکار اور جدید ہتھیاروں سے قابض فوج کی پوزیشنز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں قابض فوج کے پانچ اہلکار موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

جیئند بلوچ نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور دشمن پر ان کاری ضربوں کے تسلسل کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔