جھاؤ میں اسنائپر ٹیم نے پاکستانی فوجی اہلکار کو ہلاک کر دیا۔ بی ایل ایف

166

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے ایک سنائپر ٹیم نے 3 اکتوبر کو شام 4 بجے کے قریب جھاؤ کے علاقہ نوندڑہ میں نوکو ہوٹل میں قابض پاکستانی فورسز کی چوکی کی ڈیوٹی پر مامور ایک اہلکار کو نشانہ بناکر موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔ حملے کے بعد حواس باختہ دشمن فوج نے حسب معمول مارٹر اور بھاری ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ تاہم سرمچار ہدف حاصل کرنے کے بعد بحفاظت نکل گئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ جھاؤ میں ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور عزم کرتی ہے کہ بلوچ سرمچار دشمن فوج کی پسپائی اور مکمل انخلا تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔