جبری لاپتہ یونس بازیاب، بہن ماہ جبین تاحال لاپتہ

131

جبری لاپتہ بلوچ خاتون ماہ جبین کا بھائی یونس چار ماہ کی جبری گمشدگی کے بعد آج بازیاب ہوگیا۔

یونس کے اہل خانہ نے بتایا کہ چار مہینے ان کے لیے انتہائی مشکل تھے، لیکن ان کے واپس آنے سے دلوں کو کچھ سکون ملا ہے۔ لیکن ماہ جبین کی گمشدگی کا مسئلہ ابھی حل نہیں ہوا اور ان کے اہل خانہ شدید پریشانی میں ہیں۔

اہل خانہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ماہ جبین کی جلد رہائی کے لیے مطالبہ کر رہی ہیں۔ یونس کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ دعا گو ہیں کہ ماہ جبین بھی جلد اپنے گھر واپس آئیں۔