پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک نوجوان لاپتہ ایک بازیاب۔
بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تربت سے اطلاعات کے مطابق 13 اکتوبر کے روز پاکستانی فورسز نے موٹرسائیکل مکینک رحمت حلقو ولد محمد بخش حلقو کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے۔
پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد نوجوان منظرعام پر نہیں آسکا ہے۔
جبری گمشدگی کا شکار رحمت حلقو کے اہلخانہ نے انسانی حقوق کے اداروں سے درخواست کی ہے کہ وہ رحمت کی بازیابی کی آواز اُٹھاتے ہوئے انکی بازیابی یقینی بنائیں۔
ادھر کوئٹہ سے 27 اگست کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے ثاقب بزراد نامی نوجوان بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔