بلیدہ: پاکستانی فورسز پر حملہ، اسلحہ ضبط

121

ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ کے علاقے رونگان، ریکو میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ حملہ آور جائے وقوعہ سے اہلکاروں کے ہتھیار بھی ساتھ لے گئے۔

تاہم حکام کا موقف تاحال اس حوالے سے سامنے نہیں آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، کئی منٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا اور حملہ آور بعدازاں جاہ وقوعہ سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

اب تک کسی نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ بلوچستان میں حالیہ مہینوں کے دوران پاکستانی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ آزادی پسند تنظیمیں طویل عرصے سے بلوچستان میں سرگرم ہیں اور اکثر فورسز اہلکاروں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔