بلیدہ، اوتھل: زیر حراست 4 افراد کی لاشیں برآمد

69

بلوچستان میں جبری گمشدہ افراد کی لاشیں برآمد ہونے کا سلسلہ رک نہیں سکا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بلیدہ سلو کور کے قریب ملنے والے تینوں لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے، علاقائی ذرائع کے مطابق ان میں سے دو کو پروم سے جبکہ ایک شخص بلیدہ تربت کراس سے پاکستانی حکومت یافتہ گروہ نے جبری لاپتہ کیا تھا۔

مقتول افراد میں نیک سال ولد دلوش سکنہ ماچی کلگ بلیدہ، عبد القدوس ولد حمید علی سکنہ ماچی کلگ بلیدہ اور نزر محمد ولد عرض محمد سکنہ پروم شامل ہیں۔ ان کی لاشیں لیویز فورس کی مدعیت میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

علاوہ ازیں اوتھل زیرو پوائنٹ سے پسنی ببر شور کے رہائشی جہانزیب روشن کا لاش برآمد ہوا۔ جنہیں گزشتہ ستمبر کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا گیا تھا۔

علاقائی لوگوں نے کہاکہ دہائیوں سے بلوچ خوف کے سائے تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ جبری گمشدگیاں، اغواء اور ماورائے عدالت قتل بلوچستان کی تلخ حقیقت بن چکی ہیں۔