بلوچ طلباء کی جبری گمشدگیاں: بلوچ کونسل کا قائد اعظم یونیورسٹی میں دھرنا

0

بلوچ کونسل کی جانب سے نسلی تعصب، جبری گمشدگیوں و بلوچستان سے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف گذشتہ پانچ روز سے احتجاجی دھرنا دیا جارہا ہے۔

بلوچ طلباء کونسل اسلام آباد کے مطابق اس احتجاج کا مقصد جبری گمشدگیوں اور بلوچ طلبہ کی پروفائلنگ کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔

انہوں نے کہا اس پر امن احتجاجی کیمپ کے ذریعے ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر ہمارے مطالبات کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو ہمیں اپنی تحریک کو مزید آگے بڑھانے پر مجبور ہونا پڑے گا، جس کے سنگین نتائج ہوں گے۔

بلوچ طلباء کا یے یہ دھرنا آج اپنے پانچویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔

بلوچ طلبہ کا کہنا ہے کہ بارشوں اور مسلسل دباؤ کے باوجود وہ ڈٹے ہوئے ہیں، کوئی مشکل یا رکاوٹ ہمارے عزم کو نہیں توڑ سکتی ہم ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے کیونکہ جب بقا اور شناخت داؤ پر ہو تو مزاحمت ہی واحد راستہ بچتا ہے۔

کونسل نے یونیورسٹی انتظامیہ اور متعلقہ حکومتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے مطالبات پر غور کریں اور بلوچ طلبہ کو درپیش انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔