بلوچ خواتین کے نام انسداد دہشتگردی کی واچ لسٹ میں ڈالنے پر اقوامِ متحدہ کا اظہار تشویش

62

اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کے محافظوں سے متعلق نمائندہ میری لاؤلر نے بلوچستان میں انسانی حقوق کی کارکنان ڈاکٹر صبیحہ بلوچ، ڈاکٹر شلی بلوچ اور سمی دین بلوچ کے نام انسدادِ دہشت گردی کی واچ لسٹ (فورتھ شیڈول) میں شامل کیے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

میری لاؤلر کے مطابق، واچ لسٹ میں شامل کیے جانے سے ان خواتین کی انسانی حقوق سے متعلق سرگرمیوں پر متعدد قسم کی پابندیاں عائد ہو جاتی ہیں، جو کہ ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔

انہوں نے یاد دلایا کہ اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے فروری 2025 میں پاکستان کو خبردار کیا تھا کہ فورتھ شیڈول کے تحت افراد کے نام شامل یا خارج کرنے کا موجودہ طریقہ کار بین الاقوامی انسانی حقوق کے اصولوں کے مطابق نہیں ہے۔

میری لاؤلر نے زور دیا کہ ریاستوں کو انسانی حقوق کے محافظوں کو مجرم بنانے کے بجائے ان سے مکالمہ کرنا چاہیے اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔