بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی غنی امان چانڈیو کے جبری گمشدگی کی مذمت

1

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ریاستی اداروں کی جانب سے طلبہ سیاسی رہنماء سندھ نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی چیف آرگنائزر غنی امان چانڈیو کی جبری گمشدگی کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ ترجمان بی ایس او

‎مرکزی ترجمان نے کہا کہ ملک کے طول و عرض میں پھیلی ہوئی جبر کے خلاف مزاحمتی تحریکوں سے خوفزدہ اور حواس باختہ ریاستی اداروں کی جانب سے پر امن سیاسی کارکنان پر مسلسل غیر آئینی اور وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ بلوچستان سمیت سندھ میں بھی جمہوری حقوق کی جدوجہد کے حصول کے لیے کوشاں پرامن اور ترقی پسند سیاسی تنظیموں اور کارکنان کو مسلسل ریاستی جبر و استبداد اور انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

‎ترجمان نے کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سیاسی کارکنان کی جبری گمشدگی کو جمہوری سیاسی عمل پر قدغن تصور کرتی ہے، بی ایس او ایسے غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ غنی امان سمیت تمام لاپتہ افراد کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا جائے ۔