بلوچستان: گیس پائپ لائن تباہ، تعمیراتی کمپنی پر حملہ

183

بلوچستان کے علاقے سوئی اور ڈیرہ مراد جمالی میں دو مختلف واقعات گیس پائپ لائن اور تعمیراتی کمپنی کو حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

گذشتہ شب سوئی میں پیارا کالونی کے مقام سے جانے والی گیس پائپ کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔

دریں اثناء ڈیرہ مراد جمالی کے قریب روڈ تعمیراتی کمپنی کے گاڑیوں کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بناکر نقصان پہنچایا۔

واقعات کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم اس سے قبل اس نوعیت کے واقعات کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے۔