بلوچستان لبریشن فرنٹ نے بالگتر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے آج شام کو چھ بجے کے قریب بالگتر میں تش کے مقام پر چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) پر پاکستانی فوج کے کیمپ کو مختلف اطراف سے گھیر لیا اور تین گھنٹے کی لڑائی کے بعد سرمچاروں نے کیمپ پر مکمل قبضہ کر لیا۔
ترجمان نے کہا کہ تفصیلی بیان جلد جاری کیا جائے گا۔