افغانستان تین روز بعد انٹرنیٹ بحال

1

افغانستان میں تین روزہ انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک کی بندش کے بعد، بعض صوبوں بشمول ہرات، قندھار، ہلمند اور نیمروز میں سروس بحال ہوگئی ہے۔شہریوں کے مطابق انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست اور غیر مستحکم ہے۔

انٹرنیٹ کی اچانک بندش کے بارے میں طالبان حکومت نے باضابطہ طور پر ملکی سطح پر پابندی لگانے کی تردید کی ہے۔

طالبان کے مطابق، یہ خلل فائبر آپٹک نظام میں فنی خرابی اور بنیادی ڈھانچے کے مسائل کے سبب پیدا ہوا ہے، جسے بحال کرنے پر کام جاری ہے۔

انٹرنیٹ کی بندش کے باعث کاروبار، مالیاتی نظام اور تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئیں، جب کہ شہریوں کے بیرونِ ملک رابطے بھی منقطع رہے۔