بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 6 ستمبر کی رات 10:00بجے کے قریب آواران کے علاقہ پیراندر، جھکرو میں ڈیم بنانے والی کمپنی کی تمام بھاری مشینری کو حملے میں نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کیا۔ یہ ڈیم قابض پاکستانی فوج کو پانی فراہم کرنے کیلئے فوج کی نگرانی میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔ حملے کے باعث کمپنی کی تمام مشینری کو آگ لگ گئی جب کہ فوج کی جانب سے سیکیورٹی نگرانی کے لیے نصب تین بڑے کیمروں کو بھی سرمچاروں نے فائرنگ سے تباہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ آواران میں ڈیم بنانے والی کمپنی کی مشینری اور جاسوسی کیمروں کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان بھر میں فوج کی سہولت کیلئے جاری تعمیرات اور استحصالی منصوبوں پر کام کرنے والی کمپنیوں اور ٹھیکیداروں کو متنبہ کرتی ہے کہ وہ قابض پاکستانی فوج کی نگرانی میں کام کرنے سے گریز کریں۔