کراچی: داعش کا اہم کمانڈر مسلح حملے میں ہلاک

277

کراچی میں عالمی دہشتگرد تنظیم داعش خراسان کے ایک اہم کمانڈر حسن کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق حسن بلوچستان میں داعش کے مراکز سے منسلک رہا اور وہ مبینہ طور پر خودکش حملہ آوروں کی تربیت اور ان کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں کلیدی کردار ادا کرتا رہا۔ کچھ عرصہ قبل وہ بلوچستان کے شہر خضدار منتقل ہوا تھا جہاں سے وہ حالیہ دنوں میں کراچی پہنچا تھا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن کی ہلاکت شہر کے ایک حساس علاقے میں ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ ماضی میں مختلف حلقوں کی جانب سے یہ الزامات سامنے آئے ہیں کہ داعش نے بلوچستان کے بعض علاقوں میں اپنے تربیتی کیمپ قائم کیے ہیں۔ بعض مبصرین کے مطابق ان کیمپوں کو حکومت کی خاموش حمایت حاصل ہے اور ان پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ پاکستانی فورسز عناصر ان کو سہولت فراہم کررہے ہیں۔

داعش خراسان، جسے عام طور پر آئی ایس کے، کے نام سے جانا جاتا ہے، افغانستان اور پاکستان میں کئی مہلک حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکی ہے۔