ڈھاڈر میں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کا سرکاری اسلحہ ضبط کرلیا – بی ایل ایف

100

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈھاڈر کے علاقہ اللّہ یار شاہ میں گشت کے دوران آج شام تقریباً 5 بجے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں کا قابض پاکستان کی پولیس کے ایک گشتی ٹیم سے سامنا ہوا۔ سرمچاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو گھیر کر گرفتار کرلیا، ان سے سرکاری اسلحہ قبضے میں لے کر ضبط کیا، اور ان کی سرکاری گاڑی کو نذرِ آتش کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں سے ابتدائی پوچھ گچھ سے انھیں بلوچ عوام اور بلوچ قومی تحریک کے خلاف کسی سرگرمی یا کارروائی میں ملوث نہیں پایا گیا جس کی وجہ سے انھیں کوئی نقصان پہنچائے بغیر رہا کردیا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ڈھاڈر میں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرنے، سرکاری گاڑی نذر آتش کرنے اور اہلکاروں کا اسلحہ ضبط کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔