خضدار: جبری لاپتہ یوسف خان قلندرانی بازیاب، سینٹرل جیل خضدار منتقل

35

کراچی سے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے میر یوسف علی قلندرانی کو منظرِ عام پر لایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انہیں تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے سینٹرل جیل خضدار منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ میر یوسف قلندرانی 17 اگست 2025 کو کراچی سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ میر یوسف قلندرانی کے دو بھائی 2014 سے تاحال لاپتہ ہیں، جن کے بارے میں بھی کوئی معلومات سامنے نہیں آسکیں۔