خاران: مسلح افراد کے ہاتھوں جج اغواء، عدالت نذر آتش

1

بلوچستان کے ضلع خاران میں مسلح افراد نے عدالت کی عمارت کو نذر آتش کرکے قاضی محمد جان بلوچ کو اغواء کر لیا۔

اطلاعات کے مطابق، خاران میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے عدالت کی عمارت کا گھیراؤ کیا اور اسے نذر آتش کرنے کے بعد قاضی محمد جان بلوچ کو اغواء کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں حالیہ دنوں میں بڑے سرکاری افسران کے اغواء کی وارداتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس سے قبل ضلع کیچ علاقے تمپ کے ڈپٹی کمشنر اور ضلع زیارت کے ڈپٹی کمشنر کو بیٹے سمیت بھی اغوا کیا جا چکا ہے۔

تمپ کے ڈی سی کی اغواء کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کرلی تھی جس کو بعدازاں رہا کیا گیا تھا جبکہ زیارت ڈی سی بیٹے سمیت تاحال لاپتہ ہیں۔

تاہم آج خاران واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔