بلوچستان کے ضلع خاران سے دو روز قبل نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء ہونے والے قاضی محمد جان بلوچ بازیاب ہو گئے ہیں۔
قاضی محمد جان بلوچ کو دو روز قبل عدالت کے احاطے سے اس وقت اغواء کیا گیا تھا جب وہ معمول کے عدالتی فرائض انجام دے رہے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق، مسلح افراد نے اس وقت عدالت کو نذر آتش کیا تھا اور جبکہ قاضی کو اپنے ہمراہ لے گئے۔
انتظامیہ کے مطابق، قاضی محمد جان بلوچ بازیاب ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ خاران پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مقامی حکام سے ملاقات کی۔ تاہم، تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ انہیں کہاں سے اور کن حالات میں بازیاب کرایا گیا۔