تحریک طالبان پاکستان کے امیر، مفتی نور ولی مسعود کا ویڈیو شائع

210

پاکستانی طالبان کے امیر، مفتی نورولی مسعود نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے میں اپنی قبائلی اور غیرت مند سرزمین پر موجود ہوں۔ تمام ساتھیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ کسی قسم کی پریشانی کا اظہار نہ کریں، اور نہ ہی پاکستانی حکومت کے جھوٹے پروپیگنڈے پر اعتبار کریں۔

‏انہوں نے پاکستان کے طاقتور فوجی حلقوں کو کھلے الفاظ میں چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ یہ عناصر ہمیشہ اپنے مخالفین کو بھارت یا افغانستان سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں، جو دراصل ان کی کمزوری، منافقت اور بے غیرتی کی علامت ہے۔

‏وڈیو میں مفتی نورولی مسعود اپنے مسلح ساتھیوں کے ساتھ نظر آ رہے ہیں،

وڈیو پیغام میں وہ اپنے عوام کو پاکستانی نظام کی فاسد اور ظالم قوتوں کے خلاف استقامت و مزاحمت کی دعوت دیتے ہیں۔

‏واضح رہے کہ پاکستان کے حکومتی اور فوجی ذرائع نے ۹ اکتوبر کو یہ دعویٰ کیا تھا کہ کابل میں ایک سیاہ لینڈ کروزر میں سوار پاکستانی طالبان کے سربراہ، مفتی نورولی مسعود، کو نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا گیا تھا ۔