پاکستان فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار دو نوجوان بازیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد ازاں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے دو بھائی اسامہ اور صداقت ولد حاجی ایوب بازیاب ہوگئے ہیں۔
دونوں افراد کی جبری گمشدگی کی اطلاع 5 جولائی کو ملی جب انھیں ایک دکان سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق، دونوں بھائیوں کو گاڑی میں ڈال کر پاکستانی فورسز اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے تھے، اس واقعے کے بعد سے نہ تو ان کی گرفتاری ظاہر کی گئی تھی اور نہ ہی ان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات فراہم کی گئی۔
تاہم آج دونوں بھائی بازیاب ہو گئے ہیں۔