کیچ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ، دو بازیاب

154

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے جبکہ نوشکی سے آٹھ ماہ قبل لاپتہ ہونے والے دو افراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے زامران نیوانو سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے جسکی شناخت بور جان ولد غوث بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو آٹھ ستمبر کو حراست میں لیا گیا ہے۔ جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب نوشکی سے آٹھ ماہ قبل لاپتہ ہونے رسول بخش مینگل اور سہیل احمد، بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے ہیں۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات انسانی حقوق کی تنظیموں کی توجہ کا مرکز رہے ہیں۔