کیچ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص جبری طور پر لاپتہ

129

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تگران میں پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔ جسکی شناخت غلام سرور داد محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

عینی شاہدین اور مقامی ذرائع مطابق، یہ واقعہ 9 ستمبر کو پیش آیا جب فورسز نے تگران میں گھر پر چھاپہ مارا۔ اس دوران غلام سرور کو گھر سے حراست میں لیا گیا۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ حراست کے بعد سے ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا اور نہ ہی حکام نے ان کی گرفتاری کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔

غلام سرور کے اہلِ خانہ نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی فوری بازیابی کو یقینی بنایا جائے اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔