کیچ: پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ

1

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے پیدراک میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں فورسز کو جانی نقصان اٹھانا پڑا، تاہم ہلاکتوں یا زخمیوں کی تعداد کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

سرکاری حکام کی جانب سے تاحال اس واقعے تصدیق یا تردید نہیں کیا گیا۔ ناہی کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

بلوچستان میں گزشتہ کئی برسوں سے پاکستانی فورسز پر حملے تواتر کے ساتھ جاری ہیں۔ تاہم حالیہ کچھ مہینوں میں حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ حال ہی تین مہینوں کے دورانیہ میں پاکستانی فورسز پر ہونے والے حملوں میں چھ اعلی فوجی آفیسروں سمیت سینکڑوں فورسز اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک فوجی آفیسروں میں دو کیپٹن اور چار میجر رینک کے آفیسر شامل ہیں۔