کیچ: پاکستانی فورسز پر حملہ

149

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے نوانو زامران میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کو ایک بار پھر بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا، تاہم جانی نقصان کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب چند روز قبل اسی علاقے میں ایک اور دھماکے میں 7 فورسز کے اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی تھی۔

اب تک کسی نے اتوار کے تازہ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔