کیچ: فدائی حملے کے بعد ہیلی کاپٹروں کی پروازیں ، کراچی ، تربت شاہراہ مکمل بند

133

جمعرات کے روز ضلع کیچ میں چین، پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے مرکزی ایم 8 ہائی وے پر پاکستانی فورسز کے بسوں کے قافلے پر فدائی حملے کے بعد جائے وقوعہ اور گرد نواح میں فوجی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ۔ جبکہ کراچی ، تربت شاہراہ آٹھ گھنٹے سے فورسز نے مکمل بند کردیا ہے ۔ جس سے ہزاروں مسافر، مال بردار گاڑیاں پھنس چکے ہیں ۔ اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

واضح رہے کہ آج پاکستانی فورسز کے ایک قافلے کو بلوچ لبریشن آرمی کے مجید برگیڈ نے ایک حملے میں نشانہ بنایا ، مقامی افراد کے مطابق دھماکہ انتہائی شدید تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔

دوسری جانب بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے میڈیا کو جاری ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کی فدائی یونٹ مجید بریگیڈ نے آج کیچ کے علاقے دشت میں قابض پاکستانی فوج کی بسوں کے ایک قافلے پر سی پیک روڈ پر فدائی حملہ کرکے درجن سے زائد فوجی اہلکار ہلاک کر دیئے۔

ترجمان نے کہا تھا کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے۔ تفصیلی بیان میڈیا کو جلد جاری کیا جائے گا۔