کیچ: حکومتی حمایت یافتہ گروہ کی فائرنگ سے نوجوان جانبحق

253

بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل مند میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ سورو بازار میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک دکان پر فائرنگ کی۔ اس حملے میں اظہار بلوچ ولد ملا مجیب موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جبکہ واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

علاقائی رپورٹس کے مطابق مقتول پر حملے کا الزام ایک ایسے گروہ پر لگایا جا رہا ہے جسے مقامی سطح پر “ڈیتھ اسکواڈ” کہا جاتا ہے۔ یہ گروہ ریاستی سرپرستی میں سرگرم ہے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ان پر قتل، اغواء اور دیگر سنگین جرائم کے ارتکاب کے الزامات عائد کرتی رہی ہیں۔

بلوچستان میں اس نوعیت کے واقعات کوئی نئی بات نہیں۔ گزشتہ کئی برسوں سے مختلف اضلاع میں ایسے مسلح گروہوں کی کارروائیوں کے بارے میں اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں۔