کیچ: جبری لاپتہ تین افراد بازیاب

0

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست کے بعد جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے تین افراد بازیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق 28 مارچ 2025 کو ضلع کیچ کے علاقے آپسرے سے لاپتہ ہونے والے عبدالصمد ولد میار چھ ماہ بعد گذشتہ روز منظرِ عام پر آگئے۔

اسی طرح آج جمعہ کو ضلع کیچ کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونے والے دو افراد عبدلرحمان ولد سخی داد سکنہ ڈڈے دشت حال گوکدان، دو ہفتوں بعد اور احمد ولد غلام محمد ساکن مند 46 روز بعد بھی بازیاب ہوگئے ہیں۔

تینوں افراد کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے تھے جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھے۔

مقامی انتظامیہ نے تینوں افراد کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے ہیں۔