کولواہ میں آپریشن، خاتون شدید زخمی، گھر نذر آتش

99

بلوچستان کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فوج کی آپریشن کے دوران ایک خاتون شدید تشدد سے زخمی ہو گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق متاثرہ خاتون کی شناخت “دُرین” کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، فوج نے دُرین کے گھر پر دھاوا بول کر اسے بلڈوزر سے مسمار اور نذر آتش کر دیا، جبکہ اس کے علاوہ متعدد گھروں کو بھی مسمار کیا گیا۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

دوسری جانب پاکستانی فورسز کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ کولواہ میں بی ایل ایف کے قادر کاکا اور شہزاد نے مقامی آبادی کے درمیان اپنے خفیہ ٹھکانے بنا رکھے تھے، جہاں سے یہ بلوچستان کو خون میں نہلانے، ٹارگٹ کلنگ،بھتہ وصول کرنے اور عام بلوچوں کوڈیتھ سکواڈ کا نمائندہ ظاہر کر کےنشانہ بناتے تھے۔ تاہم علاقائی لوگوں نے پاکستانی فورسز کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ فورسز نہتے لوگوں پر جارحیت کرکے گھروں کو مسمار کیا ہے اور علاقے میں فوجی آپریشن سے عام لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔