بلوچستان کے دارلحکومت میں جمعرات کی شب نامعلوم افراد نے پولیس تھانہ پر دستی بم سے حملہ کیا-
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے نیو سریاب تھانے پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس میں ایک شخص کی زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں۔
دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر راستوں کی ناکہ بندی اور سخت چیکنگ شروع کر دی ہے –
خیال رہے کہ اس سے پہلے سریاب اور گردونواح میں پاکستانی فورسز پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری بلوچستان میں سرگرم آزادی پسند مسلح تنظیموں نے قبول کیے ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی ابتک کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے