بلوچستان نیشنل پارٹی جلسہ میں سردار اختر مینگل کی گاڑی پر دھماکہ ، متعدد کارکنان زخمی، تاہم پارٹی ذرائع کے مطابق سردار اختر مینگل سلامت ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سریاب میں بلوچ قوم پرست رہنماء سردار عطا اللّٰہ مینگل کی چوتھی برسی پر منعقدہ جلسہ عام کے اختتام پر سردار اختر مینگل کی گاڑی پر ٹارگٹ دھماکہ کیا گیا تاہم اس سے سردار اختر سلامت ہیں ، دھماکہ سے جانی نقصانات کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے
پارٹی کے ذرائع نے جلسہ عام کے اختتام پر بم دھماکہ کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ سردار اختر مینگل کی گاڑی واپسی کے لیے گزری اس پر ٹارگٹ دھماکہ کیا گیا، پارٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ گاڑی کے گزر جانے کے فوری بعد ہوا جس سے خوش قسمتی سے سردار اختر مینگل سلامت رہے۔ ان کے مطابق ابھی تک دھماکہ کی جگہ سے زخمی کارکنوں کو اٹھا کر ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جن میں شدید زخمی بھی شامل ہیں۔ تاہم فوری طور پر ہلاک اور زخمیوں کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔