کراچی: 120 روز بعد جبری لاپتہ نوجوان ذکریا اسماعیل بازیاب

128

کراچی، 25 مئی 2025 کو جبری طور پر لاپتہ ہونے والے ذکریا اسماعیل 120 روز بعد 21 ستمبر 2025 کو بازیاب ہوگئے۔

ذکریا اسماعیل کو پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے جبری لاپتہ کیا تھا اور وہ چار ماہ تک لاپتہ رہے۔ ان کی رہائی کے بعد لواحقین نے کہا کہ جبری گمشدگیوں کا یہ سلسلہ شدید انسانی المیہ ہے، کیونکہ ہر بازیابی اس حقیقت کی یاد دہانی ہے کہ اب بھی سیکڑوں لوگ لاپتہ ہیں جن کے اہلِ خانہ اذیت ناک انتظار میں ہیں۔

بلوچ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جبری گمشدگیوں کا سلسلہ نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ ظلم اور ناانصافی کے مترادف ہے۔ انہوں نے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ جبری گمشدگیوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور تمام لاپتہ افراد کو عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے۔