20 مئی کو کراچی سے لاپتہ ہونے والے بلوچ نوجوان بالاچ بلوچ 108 دن بعد بازیاب ہو گئے۔ اہلِ خانہ کے مطابق وہ ہفتے کے روز گھر واپس پہنچے۔
بالاچ بلوچ کی گمشدگی کے خلاف اہلِ خانہ اور سماجی کارکنوں نے متعدد بار احتجاج کیا تھا۔
خاندان نے رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ باقی لاپتہ افراد کو بھی رہا کیا جائے یا اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔