جعفرآباد کے قریب ڈی جی پی ڈی ایم اے کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے سے گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 آر آر جی اہلکار ہلاک جبکہ تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
یپولیس کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان گزشتہ شب جکیب آباد اور جعفرآباد میں ممکنہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد واپس آرہے تھے کہ ڈیرہ اللہ یار بائی پاس ممل کے مقام پر ان کی اسکواڈ کی گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے کے باعث گاڑی الٹنے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔
حادثے کے نتیجے میں آر آر جی کے 2 اہلکار سفر خان ڈومکی سکنہ ڈیرہ مراد جمالی اور غلام فرید بگٹی سکنہ شاہی چوکی موقع پر ہلاک جبکہ تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سمیت ضلعی افسران فوری طور پر جایے حادثہ پہنچ گئے، واقعہ میں ہلاک ہونے اور زخمیوں کو فوری طورپر لیبر ہسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کردیا گیا۔
زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔