ڈیرہ بگٹی: یکے بعد دیگر تین دھماکے، تین افراد جانبحق، چار زخمی 

149

بارودی سرنگ دھماکوں میں خواتین سمیت تین افراد جانبحق چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے یارو پٹ میں یکے بعد دیگرے تین بارودی سرنگ دھماکوں کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد جانبحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکوں کی زد میں آکر سات مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم افراد کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں نے علاقے کو لرزا دیا، پہلے دو دھماکوں میں ایک خاتون سمیت تین افراد موقع پر جانبحق ہوئے جبکہ دو خواتین اور ایک بچے سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ 

تیسرے دھماکے نے سات بھیڑ بکریوں کی جان لے لی۔

واقعے کی بعد زخمیوں کو فوری طور پر پی پی ایل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد شدید زخمیوں کو پنجاب اور سندھ کے مختلف اسپتالوں میں ریفر کردیا گیا۔

علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے اور مقامی آبادی بارودی سرنگوں کی موجودگی کے باعث سخت عدم تحفظ کا شکار ہے۔ 

آخری اطلاعات آنے تک کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا تھا