ڈیرہ بگٹی: مسلح افراد نے 8 افراد کو اغواء کرلیا

319

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی سے مسلح افراد نے 8 افراد کو اغوا کرلیا۔

لیویز حکام کے مطابق مغویوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، مغویوں کا تعلق بگٹی قبیلے سے بتایا جاتا ہے، جن میں 5 چرواہے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل کے قتل کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم اب تک حکام کو ان کی لاش نہیں مل سکی ہے۔

ہرنائی کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سلیم ترین نے اردو نیوز کو بتایا کہ کوئٹہ سے تقریباً 100 کلومیٹر دور ضلع ہرنائی کے علاقے زرد آلو میں ایک پہاڑی سے دو لاشیں ملنے کی اطلاع پر ضلعی انتظامیہ نے لیویز اور ایف سی کے ساتھ سرچ آپریشن شروع کیا، لیکن کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود کوئی لاش نہیں ملی۔